Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ، پولیس اہلکار شدید زخمی

حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
شائع 29 جولائ 2024 11:36pm

مردان میں پولیس اسٹیشن بائیزئی پر نامعلوم شرپسندوں ہینڈ گرینیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل اسامہ شدید زخمی ہوگئے ۔

حملے کے فوراً بعد پولیس نے نامعلوم شرپسندوں پر جوابی فائرنگ کی، تاہم وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی پولیس اہلکار اسامہ ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Mardan

Police Station Attack