Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

انجلینا جولی کا خود کو قتل کروانے کے لیے کرائے کے قاتل سے رابطے کا انکشاف

انہوں نے ہٹ مین کا پتہ بھی لگا لیا تھا جو ان کے منصوبے کو انجام دے سکتا تھا، میڈیا رپورٹ
شائع 29 جولائ 2024 10:42pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے ماضی کے ایک دلخراش باب سے متعلق باب شیئر کرتے ہوئے انکشاف کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2001 میں IMDB کے ساتھ ایک انٹرویو میں جولی نے اعتراف کیا تھا یہ ایک پاگل پن کی بات ہے لیکن ایک وقت مجھ پر ایسا بھی گزرا کہ میں نے خود کو مارنے کے لیے ہٹ مین کی تلاش شروع کر دی تھی۔

انجلینا جولی کی بیٹی نے اپنے نام کے ساتھ ’باپ‘ کا نام ہٹانے کیلیے پٹیشن دائر کردی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے خودکشی کے خیالات سے بچنے کے لیے اپنے قتل کی منصوبہ بندی کے لیے ایک ہٹ مین کی تلاش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2003 میں ایک اور انٹرویو میں انجلینا جولی نے انکشاف کیا تھا کہ ایک بار انہوں نے نیویارک میں ایک ہٹ مین کا پتہ لگایا، جو آسانی سے ان کے منصوبے کو انجام دے سکتا تھا۔

انجلینا جولی نے بتایا کہ پیشہ ور قاتل کا جواب بہت ہمدردانہ تھا اور اس نے اداکارہ سے کہا کہ وہ اس پر مکمل سوچ بچار کے بعد دو مہینے بعد اس سے دوبارہ رابطہ کریں تاہم بعد میں اداکارہ کا فیصلہ تبدیل ہوگیا تھا۔

Suicidal Thoughts

angelina julie

dark secret