Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی بی سی کے سابق میزبان پر بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام

انہوں نے بی بی سی میں 40 سال طویل عرصہ کام کیا
شائع 29 جولائ 2024 10:07pm
تصویر بشکریہ بی بی سی
تصویر بشکریہ بی بی سی

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے سابق میزبان ہیو ایڈورڈز پر بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈیلی اسٹار ویب سائٹ کے مطابق ہیو ایڈورڈز نے بی بی سی میں ایک طویل عرصہ کام کیا اور 40 سال تک بطور نیوز اینکر کے فرائض انجام دیے۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق بی بی سی میزبان کو دسمبر 2020 سے اپریل 2022 کے درمیان ہونے والی مبینہ سرگرمی میں تین الزامات کا سامنا ہے۔

ویب سائٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کے مطابق ہیو ایڈورڈز پر بچوں کی نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کرنے کا الزام ہے۔ وہ بدھ (31 جولائی) کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق بی بی سی میزبان کو گزشتہ برس 8 نوبر 2023 میں گرفتار کیا گیا اور 26 جون کو ان پر الزام عائد ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹروپولیٹن پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ساؤتھ وارک لندن کے 62 سالہ ہیو ایڈورڈز پر میٹ پولیس کی تحقیقات کے بعد بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر بنانے کے تین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

london

Arrested

Huw Edwards

Ex BBC host

indecent images of children