وائرل ٹرینڈ ”چین ٹپاک ڈم ڈم“ ہے کیا اور اس کا مطلب کیا ہے؟
بچہ ہو یا بڑا، پاکستانی ہو ہندوستانی، آج کل ہر ایک کی زبان پر صرف ایک ہی جملہ ہے، ”چین ٹپاک ڈم ڈم“۔
چاہے انسٹاگرام ہو یا یوٹیوب، ایکس ہو یا کوئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم، یہ جملہ اس قدر وائرل ہے کہ اب لوگوں کے موبائل فونز کی میسیج رنگ ٹونز بن گیا ہے۔
یہاں تک کہ اس پر اس قدر میمز بن رہی ہیں کہ لوگ حیران ہیں آخر یہ ہر موقع پر فٹ کیسے بیٹھ رہا ہے۔
لیکن یہ ”چین ٹپاک ڈم ڈم“ ہے کیا اور کہاں سے آیا؟
اس جملے یا تکیہ کلام کی حقیقت جاننے کیلئے آپ کو انسٹاگرام ریلز اور ان کے دور کافی دور جانا ہوگا، جب آپ ایک بچے تھے۔
بھارت کے ایک کارٹون چینل ”پوگو ٹی وی“ پر ایک کارٹون ”چھوٹا بھیم“ آتا تھا، جس میں ایک شیطانی جادوگر تھا اور ”چین ٹپاک ڈم ڈم“ اس جادوگر کا تکیہ کلام تھا۔
چھوٹا بھیم میں چین ٹپاک ڈم ڈم ایپی سوڈ
چھوٹا بھیم کے شدید پرستاروں نے اس کا اوریجن بھی ڈھونڈ نکالا۔ یہ چھوٹا بھیم کے ”اولڈ اینیمیز“ (پرانے دشمنوں) کے سیزن 4 کی قسط 47 سے ہے۔
اس ایپی سوڈ میں، ہم اس شیطانی جادوگر کو جیل میں پھنسے ہوئے اور ساتھی قیدیوں کو اپنی کہانی سناتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
وہ بتاتا ہے کہ کس طرح اس نے ریت سے بنے لوگوں کی فوج بنا کر ڈھولک پور کے باسیوں کو پریشان کیا۔
پوری گفتگو کے دوران اس نے ”چین ٹپاک ڈم ڈم“ کا جملہ کئی بار دہرایا۔
اور اب اس ڈائیلاگ نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، اور انتہائی مزاحیہ انسٹاگرام ریل ویڈیوز، یوٹیوب ویڈیوز وائرل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
اس وائرل ”چین ٹپاک ڈم ڈم“ نے یقینی طور پر بچوں کی اینی میٹڈ سیریز سے لطف اندوز ہونے کے اچھے پرانے دنوں پر نظر ثانی میں ایک نئی دلچسپی کو جنم دیا ہے۔
جہاں تک اس ”چین ٹپاک ڈم ڈم“ کے مطلب کی بات ہے تو اس کا کوئی مطلب نہیں، یہ بس ایک بے معنی جملہ ہے۔
اس سے قبل، ”آہا ٹماٹر بڑے مزیدار“ نے بھی نیٹیزین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا جو کہ ایک نرسری رائم ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ اب ٹارگٹ آڈینس بچے نہیں بلکہ وہ بالغ افراد ہیں جو ابھی بھی دل سے بچے ہیں۔
Comments are closed on this story.