Aaj News

جمعرات, اکتوبر 24, 2024  
20 Rabi Al-Akhar 1446  

شاؤمی اسمارٹ فونز کے وہ ماڈلز جو بیکار ہونے والے ہیں

موبائل فون صارفین اس اہم چیز سے محروم رہیں گے
شائع 29 جولائ 2024 09:03pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مشہور چینی کمپنی شاﺅ می (Xiaomi) نے اپنے بہت سے پرانے فونز بشمول کچھ بڑے سیلرز کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی فراہمی روک دی ہے۔

کمپنی نے شاؤ می کے اسمارٹ فونز کی اینڈ آف لائف (EOL) کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کن ڈیوائسز کو سافٹ وئیر سپورٹ نہیں ملے گی۔

آئی فون ہر ایرے غیرے کے ہاتھ آنے سے نئے ورژن کی سیل گر گئی

شاؤ می موبائل فون نے اپنے جن ماڈلز کو سپورٹ فرام کرنی بند کردیں وہ درج ذیل ہیں۔

Xiaomi Mi 10s

Xiaomi Mi 10 Pro

Xiaomi Mi 10

Xiaomi Mi 10 Ultra

Xiaomi Mi 10 Ultra

شاؤ می اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کو بگس (Bugs) ٹھیک کرنے یا ممکنہ حفاظتی خامیوں سے بچانے کے لیے اپ ڈیٹس نہیں ملیں گیں۔

اگر آپ کے پاس شاؤ کا پرانا فون ہے تو آپ اب بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں، لیکن ممکن ہے کہ یہ اتنا محفوظ نہ ہو کیونکہ اسے تازہ ترین سکیورٹی اپ ڈیٹس نہیں ملیں گے۔ اس کے لیے آپ کو نیا اسمارٹ فون خرینا ہوگا۔

دوسری جانب Redmi کی انتہائی مقبول نوٹ سیریز کے ان مذکورہ فونز کو اب کوئی سافٹ ویئر کی سپورٹ حاصل نہیں ہوگی۔ اسمارٹ فونز درج ذیل ہیں۔

Redmi Note 10 Pro

Redmi Note 10

Redmi Note 10 5G

Redmi Note 10T

Redmi Note 8 (2021)

Xiaomi

موبائل فونز

software support stop