Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

خلا میں چین کے خفیہ طیارے کی پرواز، امریکیوں نے نظریں جما لیں

اسپیس کرافٹ کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے
شائع 29 جولائ 2024 08:09pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

خفیہ چینی طیاروں کی پرواز نے امریکیوں کا الرٹ کر دیا۔ خلائی جہاز کی ٹیسٹنگ کا عمل ان دنوں جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا خفیہ ہوائی طیارہ جو راکٹ بوسٹر کے اوپر لانچ ہوا ہے اور ایک خفیہ فوجی ہوائی اڈے پر اترتا ہے، ممکنہ طور پر ٹیکنالوجی کی جانچ کر رہا ہے۔ مذکورہ طیارے کو سیٹلائٹ واپس لانے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

امریکی فوج کا خفیہ ایکس 37 بی خلائی جہاز مدار میں جانے کو تیار

رواں ماہ جون میں مذکورہ خلائی طیارے کے تیسرے مشن کا مشاہدہ کیا گیا جس میں ایک شے کو خلاء میں کئی کلومیٹرز کے فاصلے پر چھوڑا گیا مگر چینی خلائی طیارہ چند سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اس شے کو واپس لے کر آیا۔

وہ ایسٹروناٹ جو خلا سے واپس آیا تو اس کا ملک زمین سے غائب ہوچکا تھا

ہالینڈ کی ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی آپٹیکل اسپیس کے لیکچرر مارکو لینگ بروک نے کہا کہ یہ بات تو واضح ہے کہ چینی خفیہ خلائی طیارے میں ایک فوجی ایپلی کیشن انسٹال ہے جس میں دشمن کے ہتھیاروں یا کسی بھی شے کا قریب سے معائنہ کرنا یا انہیں ناکارہ بنانا شامل ہے۔

ورلڈ فاؤنڈیشن تھنک ٹینک واشنگٹن کی چیف ڈائریکٹر وکٹوریہ سیمسن کے مطابق چین کا خلائی طیارہ ممکنہ طور پر امریکی خلائی طیارے X-37B کی طرح ٹیکنالوجی کی جانچ کر رہا ہے۔

America

secret Chinese plane

spacecraft