Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز کا انکشاف

ڈرامہ ساز سے متعلق پول کھول دیا گیا
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2024 08:05pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

معروف ڈرامہ نگار و لکھاری خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

ہنی ٹریپ گینگ میں ملوث ایک مفرور ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس خلیل الرحمان کی نازیبا ویڈیوز موجود ہے۔

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ لیک، انہیں ہنی ٹریپ کرنی والی آمنہ عروج کون؟

خلیل الرحمٰن قمر کے اغوا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملوث مفرور ملزم حسن شاہ نے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کا شکار، مقدمہ درج، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

مفرور ملزم حسن شاہ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ خلیل الرحمان قمر آمنہ عروج کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اگر خلیل الرحمٰن قمر کے موبائل کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) نکلوایا جائے حقیقت سامنے آجائے گی کہ کون کس کو پہلے فون کرتا تھا۔

ملزم حسن شاہ نے انٹرویو میں بڑا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر کو ماڈل آمنہ عروج سے محبت ہوگئی، جس خاتون پر وہ پریس کانفرنس میں الزام لگا رہے تھے، وہ ان کے پاؤں تک چومتے رہے ہیں اور ان سے کہتے رہے ہیں کہ انہیں ان سے محبت ہوگئی۔

ان کے مطابق خلیل الرحمان اور ماڈل کے درمیان جیسے ہی ملاقات ہوئی تو ان کے مابین تعلقات میں اضافہ ہونے لگا اور ڈرامہ نگار نے خاتون سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کرنے کا الزام جھوٹا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر وہ اغوا کار ہوتے تو اپنی ہی گاڑیوں میں درست نمبر پلیٹس کے ساتھ نہ آتے اور نہ ہی ان کے نام اور فون نمبرز ڈراما ساز کو معلوم ہوتے۔

واضح رہے ڈراما ساز خلیل الرحمان قمر چند روز قبل ہنی ٹریپ گینگ کے جھانسے میں آکر اغوا ہوگئے تھے، جس کے بعد ان پر تشدد کیا گیا تھا اور ان سے نقدی سامان بھی لوٹ لیا گیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزمہ خاتون آمنہ عروج سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

Khalil ur Rehman Qamar

Honey Trap

amna arooj