Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کی دوسری بڑی فتح

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کوکھیلے گی
شائع 29 جولائ 2024 06:55pm

ناروے کےوارڈینسیٹ کلب کو صفرکے مقابلےمیں 5 گول سے شکست دے دی۔ شاندار فتح پرناروے میں پاکستانی کیمونٹی نےخوب جشن منایا ۔

ناروے کپ کےجاری مقابلوں میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا دوسرے میچ میں ناروے کے وار ڈینسیٹ کلب سے ٹاکرا ہوا۔ جس میں پاکستان چائلڈ فٹبال اسٹارز ٹیم نے پانچ صفر سےکامیابی سمیٹی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کاشف نے 2، کپتان محمد عدیل، محمد خان اورشاہد انجم نے ایک ایک گول کیا۔

قومی چائلڈ اسٹارزٹیم کی ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کوکھیلے گی۔قومی ٹیم 2023میں بھی ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم رہی تھی۔

FootBall

Norway

Pakistani Team