Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کو میری ضرورت ہے مجھے ان کی نہیں، نکالا تو فواد کی طرح واپس نہیں آؤں گا، شیر افضل

جب بھی پارٹی تحریک چلائے گی تو انہیں میری ضرورت ضرور پڑے گی، شیر افضل خان مروت
شائع 29 جولائ 2024 06:27pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل کان مروت نے کہا ہے کہ اگر ایک بار پارٹی نے نکال دیا تو فواد چوہدری کی طرح دوبارہ نہیں آؤں گا، پارٹی کو میری ضرورت ہے مجھے پارٹی کی ضرورت نہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے چلنے والی تحریک سے مطمئن نہیں ہوں، جب بھی پارٹی تحریک چلائے گی تو انہیں میری ضرورت ضرور پڑے گی۔

چیف جسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی نائب امیر گرفتار

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے ہمیں مارا، چار دیواری کا تقدس پامال کیا وہ سب اچھی نشستوں پر بیٹھے ہیں، جب چیف سیکرٹری اور آئی جی وہی ہوں گے تو علی امین کیسے با اختیار ہوں گے، اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی تبدیل نہیں ہوتے تو وزیر اعلیٰ کو سرنڈر کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن پولیس والوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا وہ صوبے پر مسلط ہیں، اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی تبدیل نہیں ہوتے تو وزیر اعلیٰ کو انہیں واپس کرنا چاہیے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین نے بحیثیت وزیر اعلیٰ اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

غیر قانونی اسلحہ کیس: ’علی امین گنڈاپور کیخلاف کچھ نہیں تو بہادر بنیں اور بیان ریکارڈ کروائیں‘

انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کے بارے میں کچھ نہیں کہتا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک سے مطمئن نہیں ہوں، رہائی تحریک کیلئے کسی این او سی اور اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مئی میں بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات ہوئی، میں پارٹی کے ساتھ ہوں، فواد چوہدری کی طرح نہیں کہ اگر کوئی مجھے پارٹی میں رکھے تو رہوں گا۔

Sher Afzal Marwat