خاتون کا دوست کو والد کی راکھ سے پیسے بچانے کا انوکھا مشورہ
چین میں خاتون نے اپنے دوست سے والد کی آخری رسومات کے اخراجات سے بچنے کے لیے ان کی راکھ کو اسٹوریج لاکر میں رکھنے کا مشورہ دے دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق چینی خاتون نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ جاری کی جس پر ناقدین نے خاتون کو آڑے ہاتھوں لیا تو انہیں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔
مردہ خلائی مخلوق کے فنگر پرنٹس نے نئی بحث چھیڑ دی
رپورٹ کے بتایا گیا کہ 18 جولائی کو چینی خاتون نے ویبو نامی سوشل میڈیا پلٹ فارم پر پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اپنے غمگین دوست کو مشورہ دیا کہ وہ پیسے بچانے کے لیے اپنے والد کی راکھ کو سناریریم کے بجائے پارسل لاکر میں محفوظ کرلے۔
اطلاعات کے مطابق خاتون کا دوست ایک چھوٹے سے گھر میں رہتا ہے اور اس کے پاس والد کی راکھ کو محفوظ رکھنے کے لیے مناسب جگہ بھی موجود نہیں۔
خاتون کی پوسٹ وائرل ہوئی تو پارسل لاکر آپریٹ کرنے والی کمپنی Hive Box کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو انسانوں کی ہڈیاں یا راکھ اور نہ ہی جانوروں کی لاشوں کو لاکرز میں رکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔
واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں مردہ لوگوں کو جلا دیا جاتا ہے۔ تاہم، قبرستانوں کے لیے زمین کی کمی اور اور قبر کی بڑھتی قیمتیں بہت سے لوگوں کو اپنے پیاروں کو جلانے پر مجبور کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین میں آخری رسومات کے بعد راکھ کو مخصوص کلشوں میں محفوظ کیا جاتا ہے یا تو کسی کے گھر میں اور یا تو پھر شمشان میں رکھا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.