Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے آئی پی پیز کے بارے میں تمام معلومات کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا

اپٹما نے پاور پلانٹس کےساتھ سمجھوتوں کی معلومات بھی مانگ لیں
شائع 29 جولائ 2024 05:32pm

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے آئی پی پیز کے بارے میں تمام معلومات کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔

اپٹما کے سیکرٹری جنرل نے معلومات تک رسائی کے ایکٹ کے تحت لکھے گئے ایم ڈی پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کو خط لکھا۔

خط میں 1994، 2002، 2008 اور 2015 کی پالیسیوں کے تحت قائم پاور پلانٹس کے بارے معلومات طلب کی گئی ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان بجلی کی خریداری کے معاہدوں کی نقول چاہئیں، معاہدوں میں توسیع کے معاہدوں کی نقول دستیاب ہیں۔

اپٹما نے پاور پلانٹس کےساتھ سمجھوتوں کی معلومات بھی مانگ لیں۔

IPPs

All Pakistan Textile Mills Association (APTMA)

Information Right Act