بھارتی بابا وانگا کی تیسری عالمی جنگ سے متعلق نئی پیشگوئی، اور وہ بہت قریب ہے
نجومی ہونے کا دعوٰی کرنے والے بھارت کے کشل کمار تیسری عالمی جنگ کی نئی تاریخ کی انوکھی پیشگوئی لے کر سامنے آگئے۔
کشال کمار اس سے قبل بھی تیسری عالمی جنگ کی باقاعدہ تاریخوں کا اعلان کرچکے ہیں لیکن ہر بار ان کی پیشگوئیاں غلط ہی ثابت ہوئی ہیں۔ اس بار وہ ایک اور نئی تاریخ کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں۔
بھارتی بابا وانگا نے تیسری جنگ عظیم کی تاریخ بتا دی، پاکستان کا بھی ذکر
ڈیلی اسٹار ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کشل کمار اسرائیل اور حماس، کوریا، چین اور تائیوان، روس اور نیٹو کے درمیان تناؤ بڑھنے سے متعلق درست پیشگوئی کا دعویٰ کر چکے ہیں۔
بعض افراد کا کہنا ہے کہ کشل کمال کی یہ پیشین گوئیاں پہلے ہی واضح تھیں اور ان کے لیے کسی خاص بصیرت کی ضرورت نہیں تھی۔ کمار نے اپنی پیش گوئیوں کی بنیاد ایک قدیم ہندوستانی نجومی چارٹ پر رکھی جسے ’ویدک چارٹ‘ کہا جاتا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ سیاروں اور ستاروں کی پوزیشن انسانی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق اس مرتبہ کشل کمال نے درست تاریخ کی پیشگوئی کرنے کے لیے بھی استعمال کیا کہ تیسری عالمی جنگ شروع ہونے والی ہے۔ کشل کمار نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ تیسری عالمی جنگ 18 جون کو ہوگی لیکن 18 جون آئی اور گزر گئی۔
اب چونکہ جولائی کا مہینہ بھی اختتام کو ہے اور کشل کمار کے دعوے کے مطابق تیسری عالمی جنگ آئندہ ماہ اگست کی 4 یا 5 اکست کو ہوسکتی ہے۔
بابا وانگا کی 2024 کے حوالے سے 7 خوفناک پیشگوئیاں
کشل کمار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ممکنہ طور پر جنگ کے دیگر مقامات پر کچھ تشویشناک خبریں جولائی کے دوران میڈیا پر سامنے آئیں۔
کشال کمار نے ایک وضاحت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ اور انہوں نے ثبوت کے طور پر دنیا بھر میں ہونے والے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کیا۔
روسی اور چینی جنگی طیارے الاسکا کے قریب پرواز کر رہے ہیں۔ یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ پر رومانیہ میں تشویش۔ کیوبا میں فوجی مشقیں اور اسرائیل اور حماس کے درمیان اور چین اور تائیوان کے درمیان جاری کشیدگی کا معاملہ۔
بھارتی نجومی کے خیال میں حالیہ واقعات اس بات کی علامت ہو سکتے ہیں کہ بڑھتے ہوئے تنازعات کے بارے میں ان کی پیشگوئی سچ ثابت ہوسکتی ہیں۔
Comments are closed on this story.