Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حادثے میں سی بی سی ملازم کی ہلاکت، کراچی پولیس کیلئے بااثر شخصیت کے بیٹے کی گرفتاری چیلنج بن گئی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر امتیاز احمد نامی شخص کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا
شائع 29 جولائ 2024 05:07pm

پولیس کو کراچی میں صبا ایونیو کراس خیابان بدر فیز 5 ایکسٹنشن پر ہفتے کی صبح رونما ہونے والے کار حادثے میں ملوث لڑکے اور لڑکی کی تلاش ہے۔

ملزم ہفتے کے روز سی بی سی ملازم کو کچل کر لڑکی سمیت فرار ہوا تھا، حادثے کے بعد گاڑی نے بنگلے کی دیوار اور گیٹ بھی توڑ دیا تھا، سی بی سی ملازم ارشاد عرف حاجی کار سے کچل کرجاں بحق ہوگیا تھا۔

ساؤتھ زون پولیس کے لیے ملزم کی گرفتاری بڑا چیلنج بن گئی ہے۔

 گاڑی کے ٹکرانے سے بنگلے کے دروازے اور کھڑی گاڑی کو ہوا نقصان
گاڑی کے ٹکرانے سے بنگلے کے دروازے اور کھڑی گاڑی کو ہوا نقصان

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی خاتون دوست کے ساتھ اوور اسپیڈنگ کر رہا تھا، اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے افسر کی گاڑی چلا رہا تھا۔

کراچی میں ہونے والی سب سے بڑی ڈکیتی کا فیصلہ سنا دیا گیا

حادثے میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر امتیاز احمد نامی شخص کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا، امتیاز احمد پراجیکٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ آف میڈیکل کالج نصیرآباد تعینات تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتیاز احمد کے خلاف کراچی میں حادثے کی وجہ سے ایکشن لیا گیا، امتیاز احمد نے غفلت برتی اور سرکاری گاڑی کا غلط استعمال کیا، امتیاز احمد نے غیرقانونی طور پر اہم شخصیت کے بیٹے کو اپنی سرکاری گاڑی دے رکھی تھی۔

Karachi Police

hit and run

Saba Avenue