Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان نے لڑکی کی زندگی بچالی، بھارت میں تاریخ رقم

اداکار نے کچھ نہ سوچا اور مدد کو دوڑ پڑے
شائع 29 جولائ 2024 04:57pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو انڈسٹری اور عام افراد کی مدد کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار کو حال ہی میں ایک اہم اعزاز حاصل ہوا جب انہوں نے ایک کم عمر لڑکی کو اپنا بون میرو عطیہ کر کے مداحوں کے دلوں میں مزید جگہ بنالی۔

سلمان خان کو لڑکی مل گئی

سپر اسٹار سلمان خان سال 2010 میں پوجا نامی بچی کی جان بچانے کے لیے فوری مدد کے لیے دوڑے۔ لڑکی کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی اشد ضرورت تھی۔

جب سلمان خان نے اس لڑکی کی زندگی بچانے کے لیے اپنا بون میرو عطیہ کر دیا تو بعد ازاں پتہ چلا کہ اداکار بھارت کے سب سے پہلے بون میرو عطیہ کرنے والے شخص بن گئے۔

بھارتی ویب سائٹ زی نیوز کے مطابق سلمان خان کا بون میرو عطیہ کرنے کا فیصلہ میرو ڈونر رجسٹری انڈیا سے اپنے پہلے وعدے کی پیروی کرتا ہے۔ اس نیک کام میں ان کے بھائی ارباز خان بھی شامل ہوئے تھے۔

ایم ڈی آر آئی کے بورڈ ممبر ڈاکٹر سنیل پاریکھ نے تصدیق کی کہ سلمان کی شمولیت انتہائی اہم تھی۔ پوجا کے بارے میں پڑھنے کے بعد، مذکورہ لڑکی جسے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی، سلمان نے ابتدائی طور پر ڈونرز کے لیے فٹ بال ٹیم کو منظم کیا۔ تاہم جب ٹیم نے آخری لمحات میں انکار کر دیا تو صرف سلمان اور ارباز نے عطیہ دیا جو بھارت میں پہلے عطیہ دہندگان بن گئے۔

اس سے قبل بالی ووڈ ہنگامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے سنیل شیٹی نے سلمان خان کے مذکورہ عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے فیاضانہ اقدامات ان کی نیک دلی کی عکاسی کرتا ہے۔

Salman Khan

bone marrow

donor

save little girl's life