Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ایکسپریس وے حادثے میں اہم شخصیت کی بیٹی کے وارنٹ جاری

مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج ہے، گرفتاری کا امکان
شائع 29 جولائ 2024 04:35pm

اسلام آباد میں ایکسپریس وے پر گاڑی کے نیچے آکر دو افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کو مطلوب شانزے ملک نامی خاتون کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گاڑی شانزے نامی خاتون چلا رہی تھی اور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شانزے ملک ایک بااثر شخصیت کی بیٹی ہیں۔

تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ نمبر 580/22 میں مطلوب شانزے ملک نامی خاتون کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔ اور خاتون کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی۔

پولیس ٹیم کسی بھی وقت خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے روانہ ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری عمل میں لانے کے بعد قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد

Express Way

Shanzay malik

Justice Shehzad Malik