Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بے ہوش بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ سے زائد رقم اور پاسپورٹ برآمد

مشتاق کا تعلق مبینہ طور پر بھیک مانگنے والے گروہ سے ہے، ریسکیو
شائع 29 جولائ 2024 04:31pm

سرگودھا میں بے ہوش ہونے والے بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ سے زائد رقم نکل آئی ، بھکاری بیرون ملک سفر بھی کرتا رہاہے ، ریسکیو نے پاسپورٹ اور پیسے معمر شخص کو واپس لوٹا دیے۔

سرگودھا کے علاقے خوشاب روڈ پر بھکاری بے ہوش گیا ، ریسکیو عملہ نے معمر بھکاری مشتاق کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیوعملے کے مطابق بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے اور پاسپورٹ نکل آیا،پاسپورٹ پر سعودی عرب کے ویزے لگے ہوئے تھے جن پر وہ متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر بھی کر چکا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق معمر شخص بھیک مانگتا ہے، مشتاق نامی بھکاری کا تعلق مبینہ طور پر بھیک مانگنے والے گروہ سے ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے علاج کے بعد بھکاری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جبکہ ریسکیو عملے نے رقم اور پاسپورٹ بھی واپس لوٹا دیا ہے۔

sargodha

rescue 1122