Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں ہونے والی سب سے بڑی ڈکیتی کا فیصلہ سنا دیا گیا

عدالت نے دو ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا
شائع 29 جولائ 2024 04:01pm
لوٹی گئی سکیورٹی وین
لوٹی گئی سکیورٹی وین

سٹی کورٹ کے جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی نے 2021 میں کراچی میں ہونے والی سب سے بڑی ڈکیتی کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے دو خواتین سمیت 14 ملزمان کو تین، تین سال قید کی سزائیں سُنا دیں۔

اگست 2021 میں کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر سکیورٹی وین کا ڈرائیور 20 کروڑ روپے سے زائد لے کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیور کرنے روانہ ہوئی تھی، آئی آئی چندریگر روڈ پر گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کر فرار ہوگیا۔

کراچی سے لاپتہ صنعت کار ذوالفقار احمد گھر پہنچ گئے

پولیس نے بتایا تھا کہ وین میں 20 کروڑ روپے سے زائد تھے، ڈرائیور نے وین ایک گلی میں چھوڑ دی اور رقم لے کر فرار ہوگیا۔

نومبر 2021 میں پولیس نے ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا تھا، ڈکیتی کے اس کیس میں پشاور سے بھی کچھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ پورے واقعہ میں پچیس ملزمان ملوث تھے۔ اب تک ملزمان سے تین کروڑ 78 لاکھ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

عدالت نے دو خواتین سمیت 14 ملزمان کو تین، تین سال قید کی سزائیں سنائیں اور 10، 10ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے دو ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔

karachi

Security Van

Security Van looted