Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

ہاتھ کی 13 اور پاؤں کی 12 انگلیوں والے بچے کی پیدائش، خاندان کا حیرت انگیز ردعمل

غیر معمولی بچے کی پیدائش پر جہاں ڈاکٹرز حیران وہیں والدین اسے خدا کا آشریباد قرار دے رہے ہیں
شائع 29 جولائ 2024 03:38pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

بھارت میں ایک ایسے بچے کی پیدائش نے ڈاکٹرز کو چکرا کر رکھ دیا ہے، جہاں نومولود کی ہاتھ کی 13 اور پاؤں کی 12 انگلیاں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع بگلکوٹے میں یہ حیران کن خبر سامنے آئی ہے، جہاں نومولود بچہ ہاتھ کی 13 اور ٹانگ کی 12 انگلیوں کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔

اس منفرد بچے کی پیدائش پر جہاں ڈاکٹرز حیران تھے وہیں والدین نے اسے خدا کی طرف سے تحفہ قرار دے دیا ہے۔

نومولود بچے کے دائیں ہاتھ پر 6 انگلیاں موجود ہیں جبکہ بائیں ہاتھ پر 7 انگلیاں موجود ہیں، اسی طرح دونوں ٹانگوں پر 6،6، انگلیاں موجود ہیں۔

اس پر موقع پر ماں بھارتی اور نومولود سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بچہ صحت مند ہیں، جبکہ 35 سالہ ماں بچے کی پیدائش پر خوش اور جذباتی دکھائی دیتے ہیں۔

رات کے وقت نومولود بچوں کو کمرے میں اکیلے کیوں نہیں چھوڑنا چاہیے؟

ایک نومولود بچے کی قیمت 4 سے 6 لاکھ روپے

جبکہ والد گورپا کنور بھی اہلیہ کی طرح خوش دکھائی دے رہے ہیں، واضح اس طرح بچے کی پیدائش کی صورتحال کو ’پولی ڈیکٹیلی کہا جاتا ہے۔

india

Newborn Baby

Fingers

Child Birth

karnatka