سلمان خان کے سیٹ پر لائیو پانی پوری، ڈوسا کھایا جاسکتا ہے، اداکارہ ڈیزی شاہ کا انکشاف
حال ہی میں ایک بات چیت میں اداکارہ ڈیزی شاہ نےاسکرین کے پیچھے کی کئی خوبصورت یادیں شیئر کی اور انکشاف کیا کہ سلمان ہر روز سیٹ پر ایک وسیع دعوت کا اہتمام کرتے تھے ، جس میں کاسٹ اور عملے کے لئے پانی پوری اور ڈوسا کے کاونٹڑ بھی ہوتے تھے۔
اداکارہ ڈیزی شاہ نے 2014 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ”جے ہو“ سے ہندی فلموں میں قدم رکھا تھا۔ متعدد فلموں میں کام کرنے کے بعد ، 2018 کی ایکشن فلم ریس 3““ کے لئے اداکار کے ساتھ دوبارہ کام کیا۔
کام یا بچے، عامر خان سے بات چیت نے رنبیر کو کیا سکھایا
بھارتی میڈیا سےبات کرتے ہوئے ڈیزی نے کہا، ’ان کا پورہ ریزورٹ سیٹ اپ لگتا تھا۔ کاسٹ اور عملے کو کھانا پیش کرنے کے لئے سلمان کی وینیٹی وین کے باہر ایک بڑا خیمہ لگایا جاتاتھا۔ تین میزیں ہوتی تھیں، جن کے ارد گرد 10-15 کرسیاں رکھی ہوتی تھیں، اور ایک اور میز پر کھانا رکھا جاتاتھا۔ یہ ایک بوفے سسٹم کی طرح ہوتا تھا۔ اداکارہ نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بریڈ، اور وڈا پاو کا ناشتہ کیا جاتا تھا، اور کبھی کبھی پانی پوری اور ڈوسا بھی ہوتا تھا۔
اس سے قبل فلم ساز و اداکار مہیش منجریکر نے بھی سلمان خان کی کھانے سے محبت اور سیٹ پر ہر کسی کی میزبانی کرنے کے شوق کے بارے میں بات کی تھی۔
یوٹیوب چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے سلمان کے گھر کے کھانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، مجھے سلمان کے گھر کا کھانا پسند ہے۔ وہ اپنےگھر کےمصالحے دار کھانے کا بہت شوقین ہے ۔ وہ ذائقہ چاہتا ہے۔
مہیش نے مزید کہا کہ جب وہ ممبئی میں شوٹنگ کرتے ہیں تو سلمان اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کا ذاتی شیف گھر کے طرز کا کھانا تیار کرے، اور عام طور پر، پورا یونٹ کھانے کے لئے ان کی وین میں آتا ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان اس وقت اپنی آنے والی فلم ”سکندر“ کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایتکاری اے آر مروگاداس نے کی ہے۔
Comments are closed on this story.