Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کون سا ملک کرے گا، ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کردیا

مینز ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن کس فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا
شائع 29 جولائ 2024 03:21pm

ایشیاکپ کے مینز، ویمنز ، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کر دیا گیا جبکہ 2025 ایشیاکپ کا میزبان ملک مجوزہ طور پر بھارت ہو گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایشیا کپ مینز، ویمنز، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کے میزبان کا اعلان کر دیا گیا۔

ایشین کرکٹ کونسل نے کہا کہ مینز ایشیا کپ 2025 کا اگلا ایڈیشن ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا، جس کا میزبان ملک مجوزہ طور پر بھارت ہو گا۔

مینز 2027 ایشیا کپ مجوزہ طور پر بنگلا دیش میں کھیلا جائے گا جو کہ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ 2026 کا ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ کی طرز پرشیڈول کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انڈر 19 ایشیا کپ کے 2024 سے 2027 تک چاروں ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیوز ابھی حتمی نہیں ہیں، ایشیا کپ کے تمام ٹورنامنٹس کی میزبانی یا شیڈول کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتے ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹس کے اسپانسر شپ رائٹس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے پاس تھی جو کہ بھارت کے پاکستان میں آنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔

t20 cricket

asian cricket council

asia cup t20

ACC

asia cup 2025