Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فتنۃ الخوارج کے خلاف قانونی کارروائی فیصلہ کُن مرحلے میں داخل

خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال لیک ہونے پر کارروائی کی گئی۔
شائع 29 جولائ 2024 02:52pm

نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ضلع شمالی وزیرستان میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ 324,427-3/4EXP-7ATA-148,149 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سنٹر پر خواج کے حملوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعات 302,324,353,427,342-3/4ESA-1 اور7ATA-436,120B,109 کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیا۔ ْ

خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال حال ہی مین منظرِعام پر آئی ہے۔ اس خفیہ کال میں نور ولی محسود نے احمد حسین عرف غٹ حاجی کو پاکستان میں سرکاری املاک بالخصوص اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی۔

خوارج نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں واقع دیہی ہیلتھ سنٹر، میر علی میں گرلز اسکول اور ٹانک میں ضعیف استاد کی ٹارگٹ کلنگ جیسی وارداتیں کیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خفیہ کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا جو مثبت ثابت ہوا۔ حکومت کا عزم ہے کہ دہشت گردی کے ان حملوں میں ملوث فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

FITNAT UL KHAWAARIJ

NUR WALI MAHSOOD

GHAT HAAJI

PHONE CALL LEAKED