Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی کانفرنس میں سابق صدر پرویز مشرف کو خراج عقیدت پیش کرنے پر واویلا

سابق صدر کے حوالے سے خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت کارگل جنگ میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں لا دکھ منا رہا تھا
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2024 03:31pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

بھارت میں سابق صدر پرویز مشرف کو خراج تحسین پیش کرنے پر تقریب میں ہی واویلا مچ گیا ہے، بینک آف انڈیا اسٹاف یونین کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ریاست کیرالا کے علاقے الاپوزا میں ہفتے کے روز بینک آف انڈیا اسٹاف یونین اسٹیٹ کانفرنس جاری تھی، کہ اسی دوران مختلف معروف شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا جانا تھا، جن میں پرویز مشرف کا نام بھی شامل تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یونین کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت بھی سامنے آ گئی ہے، وضاحتی بیان میں یونین کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا نام غلطی سے پرنٹ ہوگیا تھا۔

جبکہ غلطی کی تصحیح کردی گئی تھی جوں ہی اس کا احساس ہوا، جبکہ پروگرام میں پرویز مشرف کا نام لیے بغیر ہی بعدازاں تقریب کو مکمل کیا گیا۔

اپیل ہر مجرم کا حق ہے، پرویز مشرف کی سزا کیخلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری

اس صورتحال کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے شہر میں احتجاج شروع کر دیا گیا تھا، جبکہ ریلیاں بھی نکالی جا رہی تھیں۔

دوسری جانب سابق صدر کے حوالے واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب بھارت کارگل جنگ میں ہلاک بھارتی فوجیوں کی یاد میں 25 ویں برسی منا رہا تھا۔

india

KARGIL WAR

ex president

GREAT TRIBUTE

pervaiz musharaf