Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آریان خان نے جنوبی دہلی کی عمارت میں 37 کروڑ روپے کی دو منزلیں خریدلیں

یہاں کبھی شاہ رخ خان اوران کی اہلیہ گوری خان رہتے تھے
شائع 29 جولائ 2024 02:25pm

بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے جنوبی دہلی کی ایک عمارت کی دو منزلیں 37 کروڑ روپے کی خریدلیں۔ اس عمارت میں اس کے والدین شاہ رخ خان اور گوری اپنے ابتدائی دنوں میں رہتے تھے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بچوں سہانا خان اور آریان خان نے ادا کاری کے بعد بزنس مٰیں دلچسپی لینا شروع کردی ہے۔ انہوں نے حالیہ مہینوں میں رئیل اسٹیٹ میں اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ پہلے سہانا خان نے مہاراشٹر میں دو اہم جائیدادیں خریدیں۔

جب ایک میگزین نے شاہ رخ کو اسٹار نہ مانتے ہوئے ان کا انٹرویو مستردکردیا

اب اکنامسٹ ٹآئمز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق آریان خان نے بھی بہن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جنوبی دہلی کی اسی عمارت میں 37 کروڑ روپے کی دو منزلیں خریدی ہیں، جہاں شاہ رخ خان پہلے ہی گراؤنڈ فلور اور تہہ خانے کے مالک ہیں۔

بالی ووڈ سلیبریٹیز عام طورپر دہلی میں جائیدادوں میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کرتی ہیں اوردہلی میں بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے پراپرٹی کا لین دین شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ البتہ اسٹارز یہاں موجود اپنی جائیداد کی فروخت کو زیادہ ترجیح دیتےہیں۔ امیتابھ بچن اس سے پہلے جنوبی دہلی میں اپنی گلموہر پارک پراپرٹی فروخت کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی یہ پراپرٹی تقریبا 23 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔ لیکن اس کے برعکس شاہ رخ اور ان کی فیملی دہلی میں سرمایہ کاری کو اہمیت دیتے ہیں۔

جنوری 2023 میں، سہانا خان نے مہاراشٹر کے ساحلی شہر علی باغ میں 12.91 کروڑ روپے میں کھیت خریدے تھے۔ ایک سال بعد، فروری 2024 میں، انہوں نے ساحلی مہاراشٹر میں ساحل سمندر پر ایک اور پراپرٹی خریدی ۔ ساحل سمندر کے کنارے واقع اس عالیشان پراپرٹی پر انہیں 10 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے، جس میں اسٹامپ ڈیوٹی چارجز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا نے اپنی اداکاری کا آغاز زویا اختر کی فلم دیا’ آرچیز’ سے کیا تھا اور اب وہ اپنے والد کے ساتھ سوجوئے گھوش کی فلم ”’دی کنگ“ میں ادا کاری کے جوہر دکھائیں گی۔ دوسری جانب آریان ویب شو اسٹارڈم کے ساتھ ہدایتکاری میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہیں۔

Bollywood

Shahrukh Khan

entertainment

lifestyle