Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پیدائش کے بعد بچوں کا رنگ کیوں سیاہ ہونے لگتا ہے؟وجہ جانیے

گھر کی بزرگ خواتین کے ٹوٹکے بھی کام نہیں آتے ہیں
شائع 29 جولائ 2024 01:03pm

پیدائش کے بعد بچوں کے رنگ میں تبدیلی عام سی بات ہے۔ اور گورا چٹا بچہ بھی آہستہ آہستہ کالا ہونےلگتا ہے۔ لیکن یہ بات نئی بننے والی ماوں کو پریشان کر دیتی ہےکہ ان کے بچے کا رنگ سیاہ کیوں پڑنےلگا ہے اور اس کا رنگ کب اپنی اصل حالت میں واپس آجائے گا۔

بچے کی پیدائش کے بعد خاندان میں خوشی کا سماں ہوتا ہے۔ بچے کے پیداہوتے ہی خاندان کے افراد یہ غور کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ بچے کی شکل اور رنگ کس پر گیا ہے۔ کبھی اس کے نقوش ماں اور ننھیال سے ملائے جاتے ہیں تو کبھی باپ اور ددھیال سے رنگ کا موازنہ کیا جاتا ہے۔ لیکن ان تمام انداززوں کے درمیان ایک چیز جو ماوں کو پریشان کر دیتی ہے وہ اس کا بدلتا ہوا رنگ ہے۔

بچے کی پیدائش؟ حارث رؤف نے وضاحت کردی

بچوں کے ماہرین ماوں کے اس سول کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ، پیدائش کے وقت بچوں میں میلانن پیدا کرنے والے خلیے ،جو کہ بچوں کا رنگ بناتے ہیں ،ٹھیک طرح سے نشونما نہیں پاتے ہیں۔ جیسے جیسے میلانن پیدا کرنے والے خلیے بچے کے جسم میں بننا شروع ہو جاتے ہیں، ان کا اصل رنگ بھی آناشروع ہو جاتا ہے۔

ماں کے پیٹ میں جب تک بچہ ہوتا ہے، اسے سورج کی روشنی نہیں مل پاتی ہے۔ لیکن جیسے ہی وہ پیدا ہوتا ہے تو سورج کی روشنی ملنے کے باعث اس کے اندر میلانن خلیے بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح پیدائش کے پہلے ماں کے ہارمونز بچے پر کسی نہ کسی طرح اثرانداز ہو تے ہیں، لیکن پیدائش کے بعد اس کے اپنے ہار مونزجلد کی رنگت کو متاثر کرنے لگتے ہیں۔ بچے کے اصل رنگ کو واپس آنے میں 6 ماہ کا عرصہ لگ سکتاہے۔

دیکھا گیا ہے کہ گھر کی بزرگ خوا تین بچوں کی گوری رنگت کے لیے پیدائش سے پہلے ماوں کو کسی نہ کسی ٹوٹکوں کا مشورہ دیتی رہتی ہیں، لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ٹوٹکے بھی کسی طرح کام نہیں آتے ہیں۔ کیونکہ یہ ایک قدرتی عمل ہے۔

Women

children

Parents

lifestyle