Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
شائع 29 جولائ 2024 11:49am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

جس میں افراط زر اور معاشی اشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ کا تعین کیا جائے گا، گزشتہ اجلاس میں پالیسی ریٹ ایک سو پچاس بیسس پوائنٹس کم کر کے بیس اعشاریہ پانچ فیصد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی کا تسلسل جاری رہنے کی توقع ہے

committee

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

monetory policy

rate