Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کی پیدائش کے بعد رنبیر کپور کو کس چیز کا خوف ستانے لگا؟

وہ بہترین ایکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین باپ بھی ہیں
شائع 29 جولائ 2024 11:58am

فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے بالی وُڈ ادار کاررنبیر کپور ایک بہترین ایکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی میں ایک بہترین باپ بھی ہیں۔ ان کی بیٹی راہا سے ان کی انسیت حیرت انگیز ہے اور وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان کی بیٹی ان کی کل کائنات ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی بیٹی سے والہانہ وابستگی اور اسکی پیدئش پر اپنے جذبات سے لے کر اپنی زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں کوشیئر کیا۔

رنبیر کپور والد کی موت پر روئے کیوں نہیں تھے

بالی وڈ اداکار کا کہنا ہے کہ راہاکی پیدائش کے بعد پہلی بار گود میں لینا میری زندگی کاسب سے حسین لمحہ ہے۔ لیکن اس کی پیدائش نے انہیں موت سے خوفزدہ کر دیا ہے۔ اب وہ موت سے ڈرنے لگے ہیں۔ پہلےمجھے موت سے خوف محسوس نہیں ہوتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اب میں نے اپنی صحت پر توجہ دینی شروع کر دی ہے۔

نکھل کامت کے ساتھ گفتگو میں رنبیر کا کہنا تھا کہ، بیٹی کا باپ بننا میرے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں اب پیدا ہوا ہوں۔ رنبیر کا خیال ہے کہ وہ 71 سال کی عمر میں مر جائیں گے۔

انہوں ںے یہ بھی کہا کہ وہ 30 سال کی عمر مٰیں بالکل مختلف تھے اور اب ہہت کچھ بدل گیاہے اور یہ سب کچھ میری بیٹی کی وجہ سے ہوا ہے۔ میں نے 17 سال کی عمر سے سگریٹ پینا شروع کردی تھی۔ یہ میری پختہ عادت بن چکی تھی ، جسےمیں نہیں چھوڑ سکتا تھا۔ اب جب میں باپ بن گیا ہوں تو میں نےبیمار پڑنے کے خوف سے سگریٹ نوشی کی عادت بھی ترک کردی ہے۔

رنبیر سے جب ان کی زندگی کے حیرت انگیز لمحے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کو اپنی زندگی کا سب سے حیرت انگیز لمحہ قرار دیا۔ جب تک وہ پیدا نہٰیں ہوئی تھی، ہم اس کے بارے میں صرف تصور کر سکتے تھے۔ لیکن جب اس کی پیدائش کےبعد ڈاکٹرز نے اسے میرے ہاتھوں میں دیا تو یہ وہ احساس تھا جو میں لفظوں میں نہیں بیان کر سکتا ہوں۔ رنبیر نے اپنے خیالات شیئرکرتے ہوئے کہا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle