Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضا علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین آگ بگولہ

ڈانس کرنا اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا
شائع 29 جولائ 2024 10:57am

فضا علی ایک مقبول پاکستانی ماڈل، اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ ہیں۔ انہوں نے ماڈلنگ کے ذریعے شوبز کیریئر کا آغاز کیا۔ فضا علی نے اپنے پہلے ہٹ پی ٹی وی ڈرامہ سیریل ”مہندی“ کے ذریعے لازوال شہرت حاصل کی۔ آج کل فضا علی مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

ویسے تو فضاعلی کا مارننگ شو تنازعات کا شکار رہتا ہے، لیکن حال ہی میں اپنے مارننگ شو سے اپنا وائرل ڈانس ویڈیو شیئر کرنے کے بعد فضاعلی ایک بار پھرشدید تنقید کی زد میں ہیں۔ اس دفعہ انہیں ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا۔

رات کو گرل فرینڈ سے ملنے جانا اچھی بات نہیں، متھیرا کا خلیل الرحمان کو مشورہ

فضا علی نے اپنے شو میں کوک اسٹوڈیو کے مشہور گروی گروپ کو مدعو کیا تھا۔ بلاک بسٹر فنکاروں نے ان کے لئے گانا گایا۔ جب وہ گاناگانے لگیں تو فضاعلی نے اچانک ٹھمکے لگاکرمدہوش ہو کران کی دھنوں پر رقص کرنا شروع کر دیا اور سب کچھ بھول گئی۔

اس ویڈیو کو تنقید کا نشانہ اس لیے بھی بنایا جارہا ہے کہ اس سے پہلےفضا علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی ،جس میں ان کے ایک شو میں مولانابھی تشریف فرما تھے اس ویڈیو میں ایک بچی کی لائیو کال آئی، جس میں اس نے کہا کہ وہ ایک لڑکے سے محبت کرتی ہے ، مگر وہ اس سے محبت نہیں کرتا ہے۔ اس کے لیے کوئی وظیفہ بتا دیں۔ بچی کی بات سنتے ہی فضاعلی آگ بگولہ ہو گئیں اور انہوں نے بچی سے کہا کہ وہ اتنی سی عمر میں ایسی باتیں کیوں کر رہی ہیں اور لڑکی کوبہت زیادہ جذباتی ہو کراخلاقیات پرزوردینے لگیں۔

سوشل میڈیا صارفین اب اس ڈانس ویڈیو پر انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ مداح اسے منافقت بھی کہہ رہے ہیں کہ ایک دن وہ مولانابن جاتی ہیں اوراخلاقیات کا درس دینے لگتی ہیں اور دوسرے دن سب کچھ بھول کر اپنی بیٹی کے ساتھ ڈانس کرنے لگتی ہیں۔

بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ لائیو شو میں اس طرح رقص کرنا بتا رہا ہے کہ وہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کتنی بے تاب ہے۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ صرف ایک اور پبلسٹی اسٹنٹ کر رہی ہیں۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے شو کو مشہور کرنے کے لئے ایسا کر رہی ہیں لیکن اپنی عزت کھو رہی ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

morning show