Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی ایتھلیٹس کو قتل کی دھمکیوں سے فرانسیسی حکومت پریشان

ایرانی ہیکر دستے کے ارکان کی معلومات انٹرنیٹ پر پھیلا رہے ہیں، اسرائیل کا الزام
شائع 29 جولائ 2024 10:21am

فرانس کی حکومت پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے تین اسرائیلی ایتھلیٹس کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے پریشان ہے۔ پیرس پراسیکیوٹرز آفس نے بتایا ہے کہ ایتھلیٹس کو ملنے والی دھمکیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ بے داغ سیکیورٹی یقینی بنائی جاسکے۔

مغربی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے فرانس کو اولمپکس کے آغاز سے قبل خبردار کردیا تھا کہ ایران کی حمایت سے تیار کیے جانے والے کسی منصوبے کے تحت پیرس اولمپکس کے دوران اسرائیلی ایتھلیٹس پر حملے کیے جاسکتے ہیں۔

فرانس کے اینٹی سائبر کرائم افسران یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیلی ایتھلیٹس کے بارے میں معلومات انٹرنیٹ پر کس نے ریلیز کیں۔ اب ان معلومات کو انٹرنیٹ سے ہٹایا جارہا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ ایرانی ہیکرز اولمپکس میں شرکت کرنے والے اسرائیلی دستے کے ارکان کے بارے میں معلومات حاصل کرکے اُنہیں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلا رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اسرائیلی دستے کے ارکان کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ اولمپکس کے آغاز سے دو ہفتے قبل پیرس میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران یہ مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ اولمپکس میں اسرائیلی دستے کو نہ آنے دیا جائے۔

اسرائیل کے وزیرِدفاع کیٹز نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی مدد سے کچھ لوگ پیرس میں اولمپکس کے دوران اسرائیلی دستے کے ارکان پر حمل کرسکتے ہیں، اُنہیں نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

THREATS TO ISRAELI ATHELETES

FRANCE SHOWS CONCERNS

NATIONAL CYBER DIRECTORATE

SECURITY UPGRADED