Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار راشد محمود کو بجلی کا ایک اور بھاری بل موصول

معروف پاکستانی اداکار نے پاکستانی عوام سے بھی اپیل کردی ہے
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2024 11:05am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

معروف پاکستانی اداکار راشد محمود بھی بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ آ گئے ہیں، اداکار کی جانب سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار راشد محمود کی جانب سے حال ہی میں اپنے بجلی کے بال کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا ہے۔

اداکار کی جانب سے گزشتہ مہینے کا بجلی کا بل شئیر کیا گیا تھا، جس میں اداکار کے ہاں 45 ہزار سے زائد کا بل آیا ہے۔

انٹرویو کے دوران راشد محمود کی جانب سے اپنے غصے کا اظہار کیا گیا تھا، جبکہ ساتھ ہی راش محمود نے عوام سے بھی آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

راشد محمود کی جانب سے تجویز دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے اجتماعی خاموشی کے باعث یہ سب ہو رہا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر میرے گھر 500 یونٹس پر ہزاروں روپے کا بل آیا ہے۔ میں بل ضرور بھروں گا مگر اٹھو، بولو اس سے قبل دیر ہوجائے۔

Actor

electricity bill

rashid mehmood