Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طاقتور مون سون ہواؤں کی کراچی میں دھواں دھار انٹری، مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع

شہر میں آج ہلکی اور منگل کو تیز بارش ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات
شائع 29 جولائ 2024 11:20pm

طاقتور مون سون ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، طاقتور مون سون سسٹم نے کراچی میں دھواں دھار انٹری دیدی ہے۔

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گرومندر اوراطراف میں تیز بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا، ناظم آباد، لیاقت اباد، فیڈر بی ایریا، گلشن اقبال میں بھی بارش شروع ہو گئی۔

بہادر آباد ،ناظم آباد میں بادل برس پڑے، کلفٹن ، بوٹ بیسن ، ڈیفینس اور کورنگی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گلستان جوہر ،گلشن اقبال ،گلستان جوہر میں بھی بارش شروع ہوگئی ہے۔

اس سے قبل شام کے اوقات میں بھی کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی تھی۔

سندھی مسلم سوسائٹی، جمشید کوارٹر، مزار قائد ، ایم اے جناح روڈ، لانڈھی، کورنگی اورملیر میں ہلکی بارش جبکہ صدر، گرومندر، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں ہلکی پھوار ہوئی تھی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے بدھ تک بارش کی پیشگوئی ہے، شہر میں آج ہلکی اور منگل کو تیز بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے، کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہیں، سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث شہر مین حبس کی کیفیت ہے۔

آج کراچی کا کم از کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری ریکارڈ کیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4 ڈگری رہا ۔

محکمہ موسمیات کی کراچی میں 2 دن بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر آگیا، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی اپنی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 106 پرٹیکولیٹ میٹرز کی اوسط سطح کے ساتھ تیسرے نمبر پر اپنا وجود رکھتا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار

دریں اثنا کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، طارق روڈ، جیل روڈ، حسن اسکوائر، شارع فیصل، پی آئی بی ، گودام چورنگی ، ویٹا چورنگی اور کورنگی کے اطراف میں بوندا باندی ہوئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کل سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ آج بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں مزید تیز بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں آج مزید بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں آسمان پر بادلوں کا راج ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز بارش ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاکول میں 39، مردان 24، بالاکوٹ میں 13ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، مہمند، کوہاٹ، خیبر، کرم، کرک، بنوں، لکی مروت،ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدش ہے۔

جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، لورالائی، سبی، ہرنائی، زیارت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کوئٹہ، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، قلات، خضدار، لسبیلہ ،آواران، کیچ اور پنجگور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش، کئی علاقوں میں بجلی فراہمی معطل

گزشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40، قلات میں 36، ژوب میں 37 اور زیارت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گرمی کے ستائے تیاری کرلیں، ملک بھر میں مون سون بارشیں ہونے والی ہیں

اس کے علاوہ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47، تربت میں 44، نوکنڈی میں 49، چمن میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، گجرات میں 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسی طرح بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں 37 اور جیوانی میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

karachi

Met Office

Rain

Karachi Rain

heavy rains

rainy weather

moon soon rain

HEAVY RAINS EXPECTED

HEAVY RAINFALL