Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

راولپنڈی میں بیٹوں نے بزرگ والدین پر تشدد کر کے گھر سے نکال دیا، مقدمہ درج

سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رپوٹ طلب کرلی، پولیس نے خاتون کے چاروں بیٹوں کو گرفتار کرلیا
شائع 29 جولائ 2024 08:47am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

راولپنڈی میں بیٹوں نے بزرگ والدین پر تشدد کر کے انہیں گھر سے نکال دیا جبکہ سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کی حدود میں بیٹوں کی جانب سے بزرگ والدین پر تشدد کیا گیا، جس سے والدین زخمی ہوگئے جبکہ بیٹوں نے تشدد کے بعد والدین کو زبردستی گھر سے نکال دیا، والدین کی عمریں 76 سالہ بیمار والد اور 66 سالہ والدہ ہیں۔

پولیس نے بزرگ خاتون کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے چاروں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں کاشف، ثاقب، عاطف اور علی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن میں بزرگ خاتون کی مدعیت میں چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس اسٹیشن میں نوجوان نے اپنی ماں کو آگ لگا دی

جائیداد کے تنازع پر والد پر تشدد کرنے والا بیٹا اور داماد گرفتار

مدعیہ کے مطابق میرے بیٹوں نے ہم پر تشدد کیا اور گھر سے باہر نکال دیا، چاروں بیٹے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بزرگ والدین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

سی پی او کے مطابق والدین سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوسناک ہے، ملزمان کو چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

rawalpindi

police

Parents

Arrested

Son