Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پریشر ککر کے ڈھکن کے پیلے داغ منٹوں میں دور کریں

ککر میں کھانا بنانا جتنا آسان ہے، اس کی صفائی اتنی ہی مشکل ہے
شائع 29 جولائ 2024 08:49am

پریشر ککر میں کھانا بنانا جتنا آسان ہے ، اس کی صفائی اتنی ہی مشکل ہے ۔ اس میں تیار کیے گئے کھانوں کے ذرات اکثر ڈھکن سے چپک جاتے ہیں۔ اور اپنا رنگ بھی چھوڑ جاتے ہیں۔ خصوصا دالوں اور سبزیوں کے ذرات اگر نہ بھی چپکیں تو ان کا پیلا پن ضرور رہ جاتا ہے۔ اور جو کھرچ کھرچ کر صاف کرنے سے بھی نہیں جاتا۔ اس کے لیے آسان ٹوٹکے موجود ہیں۔

ایلومینیم ورق

عموما صفائی کے لیےبیکنگ سوڈا کانام ذہن میں آتا ہے۔ اس ٹوٹکے میں بھی بیکنگ سوڈا ہی استعمال ہوگا، مگر تھوڑا مختلف طریقے سے۔ ککر کے پیلے دھبوں کو صاف کرنے کے لیے سب سے پہلے بیکنگ سوڈا اور ٹوتھ پیسٹ کو ملا کر ایک پیسٹ بنالیں۔ اب اس پیسٹ کو ککر کے ڈھکن کے اندرونی حصے پر لگائیں۔ اب ایک ایلومینیم فوئل کو رول کریں اور اس سے ڈھکن کو رگڑیں۔ تمام داغ بالکل صاف ہو جائیں گے۔

گھرکا سوئچ بورڈ کالا ہوگیا ہے، تو ان ہیکس پر عمل کریں

سرکہ

ایک بڑے برتن میں پانی بھر کر اسے گرم کریں اور پھر اس میں سرکہ ڈال دیں اور پریشر ککر کے ڈھکن کو اسکے اندر ڈبو دیں۔ سیٹی اور ربڑ کو نکال کربرش اور سکاچ برائٹ کی مدد سےانہیں اچھی طرح صاف کر لیں۔ ڈھکن پر جمع ہونے والی تمام گندگی صاف ہوجائے گی اور وہ چمکنے لگے گا۔

لیموں

لیموں کر برتنوں کی صفائی اور ان میں مہک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ ککر کے ڈھکن پر جمے رنگ اور ذرات کر صاف کرنے کے بھئ کام آتا ہے۔ ککر میں آدھا گلاس پانی ڈالیں۔ لیموں کے دو سے تین ٹکڑے بھی ڈال دیں ۔اب ڈھکن کو بند کر کے انہیں ابال لیں۔ گرم پانی کی بھاپ اور لیموں کی تیزابی خصوصیات ڈھکن پر جمنے والی چکنائی کو صاف کر دےگی۔ اب پانی نکال لیں اور ڈش واشنگ صابن سے صاف کر لیں۔

Women

lifestyle

Hacks

cleaning