Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

جلد پورے پاکستان میں کاروبار بند کردیں گے، تاجر رہنما اجمل بلوچ کا جماعت اسلامی جلسے میں خطاب

مشاورت جاری ہے تاجر برادری شٹر ڈاؤن کرنے جارہی ہے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران
شائع 28 جولائ 2024 10:01pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ جلد پورے پاکستان میں کاروبار بند کردیں گے۔

تاجر رہنما اجمل بلوچ نے راولپنڈی میں مری روڈ پر جماعت اسلامی کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت جاری ہے تاجر برادری شٹر ڈاؤن کرنے جارہی ہے، ہم جلد پورے پاکستان میں کاروبار بند کردیں گے۔

آئی پی پی کے معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے، اویس لغاری

واضح رہے کہ اتوار کو راولپنڈی کے لیاقت باغ ، مری روڈ پر جماعت اسلامی کے دھرنے کا تیسرا روز ہے۔ جماعت اسلامی نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھےہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں پچاس فیصد رعایت دی جائے، سلیب ریٹ ختم کیے جائیں، آئی پی پیز سے کیپیسٹی پیمنٹ کا معاہدہ ختم کیا جائے اور تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

economic crisis

IPPs

jamat e islami protest