Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

مارول یونیورس میں رابرٹ ڈاؤنی جونئیر کی نئے کردار اور نام کے ساتھ واپسی

آئرن مین کے بعد ایک نیا کردار تہلکہ مچانے کو تیار
شائع 28 جولائ 2024 07:25pm

مارول سنامیٹک یونیورس (ایم سی یو) کی مشہور فلم سیریز ”ایونجرز“ کی ”اینڈ گیم“ میں مارے جانے والے آئرن مین اب ایک نئے کردار کے ساتھ یونیورس میں واپس آرہے ہیں۔

آئرن مین کا کردار نبھانے والے معروف ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر مارول یونیورس میں بدنام زمانہ فینٹاسٹک فور ولن ”ڈاکٹر ڈوم“ کے طور پر واپس آئیں گے۔

ٹونی اسٹارک نے ’ایونجرز:اینڈ گیم‘ میں مرکر کتنے پیسے کمائے؟

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے ارب پتی صنعت کار ٹونی سٹارک کے طور پر کام کیا، جسے آئرن مین بھی کہا جاتا ہے۔

ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک، ڈاؤنی جونیئر نے مارول کے پیارے سپر ہیرو آئرن مین کے طور پر کام کیا، ان کا یہ کردار 2019 کے ”ایونجرز: اینڈگیم“ میں کائنات کو بچاتے ہوئے مارا گیا۔

مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے ہفتے کو مارول کے سان ڈیاگو کامک-کون پینل میں یہ حیرت انگیز انکشاف کیا۔

اس دوران ڈاکٹر ڈوم کے مشہور دھاتی ماسک پہنے ہوئے درجنوں دیگر افراد کے ساتھ ڈاؤنی سبز لباس میں اسٹیج پر آئے، انہوں نے ناظرین کے سامنے کہا، ’نیا ماسک، وہی کام‘۔

فیج نے تصدیق کی کہ روسو برادران، جنہوں نے ”انفینٹی وار“ سمیت متعدد ایم سی یو فلموں کی ہدایت کاری کی، انہیں اگلی دو ایوینجرز فلموں کی ہدایت کاری کا کام سونپا گیا ہے۔

رابرٹ ڈاؤنی مئی 2026 میں ہونے والے ”ایونجرز: ڈومس ڈے“ اور مئی 2027 میں ریلیز ہونے والی ”ایونجرز: سیکرٹ وارز“ میں مخالف کا کردار ادا کریں گے۔

Robert Downey Jr.

Iron Man

Dr Doom

Fantastic Four

Avengers: Dooms Day

Avengers: Secret Wars

MCU