Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا بات چیت کیلئے تیار ہونا اچھی بات ہے، پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کریگی، خورشید شاہ

عمران خان اگر کہتے ہیں کہ وہ 9 مئی میں ملوث نہیں ہیں تو ان واقعات کی مذمت کریں، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 28 جولائ 2024 07:01pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں تو یہ اچھی بات ہے، اگر ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی اپنا بھر پور کردار ادا کریگی۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ خبریں چل رہی ہیں کہ عمران خان بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں یہ اچھی بات ہے وہ آگے بڑھیں کیونکہ مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے نکالیں، اس لئے ضرورت پڑنے پر پیپلز پارٹی اپنا بھر پور کردار ادا کریگی۔

دسمبر میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی، عمران خان اگلے وزیراعظم ہوں گے، اسد قیصر کا بڑا دعویٰ

انھوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی محسوس کر رہے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک جگہ بیٹھنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ بات تسلیم کرتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسمبلیاں چلیں اور پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔ محمود خان اچکزئی شاید ضیاءالحق کے 90 دن بھول گئے ہیں، 3 ماہ کی قومی حکومت نہیں ہوگی پھر قومی حکومت ہی ہوگی۔

جماعت اسلامی کے 10 مطالبات پر حکومت کے مذاکرات، گرفتار کارکنان کی رہائی کا اعلان

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ عمران خان اگر کہتے ہیں کہ وہ 9 مئی میں ملوث نہیں ہیں تو ان واقعات کی مذمت کریں۔

Pakistan People's Party (PPP)

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)