Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، پاور ڈویژن

پاور ڈویژن نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی
شائع 28 جولائ 2024 06:40pm

پاور ڈویژن نے میڈیا پر چلنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی نہیں دی جاتی ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر ارکان پارلیمنٹ اور بیورو کریٹس کو مفت بجلی کی فراہمی میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مفت بجلی ختم کرنے کی خبروں پر اراکین پارلیمنٹ تلملا اٹھے

اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی اور کسی بھی سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔

power division

FREE ELECTRICITY