Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

آزاد کشمیر : چوری شدہ سامان برآمدگی کے دوران پولیس حراست میں ملزم کی خودکشی

گرفتار ملزم کو گھر کے لاکر سے چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے لے جایا گیا تھا، پولیس ذرائع
شائع 28 جولائ 2024 06:03pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

آزاد کشمیر میں چوری شدہ سامان برآمدگی کے دوران پولیس حراست میں ملزم نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی۔

واقعہ باغ کے نواحی علاقہ موہری فرمان شاہ میں پیش آیا، جہاں چوری کے کیس میں گرفتار ملزم کو گھر کے لاکر سے چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے لے جایا گیا، اس دوران پولیس حراست میں ملزم نے پستول سے مبینہ طور پر اپنے سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کرم میں قبائل کے درمیان لڑائی پانچویں روز بھی جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی

ہلاک ہونے والے زیر حراست ملزم کی شناخت سدھیر کے نام سے ہوئی جو چھو ضلع حویلی کا رہائشی ہے۔ زخمی ہونے کے بعد اسے ڈسٹرکٹ اسپتال باغ لایا گیا جہاں اسکی موت واقع ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق متوفی سدھیر چوری کی ایف آئی آر میں تھانہ داتوٹ پولیس کی حراست میں تھا۔ ملزم سدھیر داتوٹ میں کافی عرصہ سے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔

کراچی : ملزمان نے ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی

واقعے کے بعد پولیس نے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول بھی ضبط کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ھونے والے سدھیر کا ڈسٹرکٹ اسپتال باغ میں پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Crime

Jammu and Kashmir

Kashmir Police