Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پیرس اولمپکس: پاکستانی سوئمرز کا سفر پہلے راونڈ میں ختم، دونوں اپنا ریکارڈ بھی بہتر نہ بنا سکے

سوئمنگ مقابلے میں احمد درانی اور خاتون سوئمر جہاں آرا نبی نے پاکستان کی نمائندگی کی
شائع 28 جولائ 2024 05:43pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کے احمد درانی اور خاتون سوئمر جہاں آرا نبی کا سفر تمام ہوگیا۔ احمد درانی مقابلے میں آخری نمبر پر رہے جبکہ خاتون پاکستانی سوئمر 30 میں سے 26ویں نمبر پر رہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سوئمر جہاں آرانبی 200 میٹر فری سٹائل سوئمنگ مقابلوں کے ٹاپ 16 میں نہ آسکیں، جہاں آرا اپنی ہیٹ کے 7 پلیئرز میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمر جہاں آرا نبی کا سفر تمام ہوگیا، وہ 30 سوئمرز میں 26 ویں نمبر پر رہیں۔

اولمپکس میچ کے دوران شادی کی انگوٹھی گم ہونے پر کھلاڑی روتے ہوئے اہلیہ سے معافی مانگنے لگا

اس کے علاوہ 200 میٹر کی پہلی ہیٹ میں احمد درانی چار سوئمرز میں چوتھے نمبر پر رہے، احمد درانی کی ٹائمنگ ایک منٹ 58 اعشاریہ 67 سیکنڈز رہی۔ احمد درانی اپنے پرسنل بیسٹ ٹائمنگ کو بھی برقرار نہ رکھ سکے۔ احمد درانی کی 200 میٹر فری اسٹائل میں پرسنل بیسٹ ٹائمنگ ایک منٹ 55 سیکنڈز ہے۔احمد درانی 25 سوئمرز میں سے 25 ویں نمبر پر رہے، پاکستانی سوئمر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والے آخری سوئمر سے 11 سیکنڈز پیچھے رہے۔

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں غلطی سے جھنڈا الٹا لہرا دیا گیا

sports

swimming

paris olympics