Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیما کے بعد ایک اور پاکستانی لڑکی بچے چھوڑ کر اپنے محبوب کیلئے بھارت جا پہنچی

دونوں کی ملاقات کس ایپلی کیشن کے زریعے ہوئی؟
شائع 28 جولائ 2024 05:21pm

پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر کے محبت میں مبتلا ہو کر ہندوستان فرار ہونے کے بعد اب ایک اور پاکستانی لڑکی محبت کی خاطر اپنے بچے چھوڑ کر سرحد پار کر گئی ہے۔

اس نئی کہانی کے کردار پاکستان کی مہوش اور راجستھان کے چورو ضلع سے رحمان ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاہور کی رہنے والی 25 سالہ مہوش نے بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چورو کے گاؤں پتھیسر کے رہنے والے 30 سالہ رحمان سے باقاعدہ شادی کرلی ہے۔

کیا سیما حیدر پر بھارتی شوہر نے تشدد کیا؟ زخمی ہونے کی تصاویر وائرل

رپورٹ کے مطابق دونوں کی ملاقات ”امو“ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ سیما حیدر اور سچن کی ملاقات پب جی گیم کے ذریعے آن لائن ہوئی تھی۔ سیما حیدر اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر ہندوستان جا پہنچی تھی۔

یمنی زیدی اب تک سنگل کیوں ہیں؟ وجہ بتادی

لیکن مہوش اپنے دونوں بچوں کو پیچھے چھوڑ کر قانونی طور پر واہگہ بارڈر سے ہندوستان گئی ہے۔

جہاں سیما حیدر اور سچن دونوں کا تعلق الگ الگ مذاہب سے تھا تو وہیں مہوش اور رحمان کا تعلق ایک ہی مذہب سے ہے۔

مہوش جہاں اپنے شوہر سے طلاق لے چکی ہیں تو وہیں رحمان بھی اپنی بیوی کو چھوڑ چکا ہے اور دونوں کے دو دو بچے ہیں۔

چوری کے دوران پکوڑے بنا کر کھانے والے انوکھے چور، فریج میں رکھی پانی کی بوتلیں بھی خالی کرگئے

مہوش برسوں سے پاکستان میں بیوٹی پارلر میں کام کرتی رہی ہیں۔ 2006 میں پاکستان کے بادامی باغ کے خرم شہزاد سے شادی کرنے والی مہوش نے 12 سال بعد 2018 میں اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔ اس دوران ان کے دو بیٹے ہوئے۔ ان میں سے ایک بیٹے کی عمر 12 سال اور دوسرے کی عمر 7 سال ہے۔

Love Story

Mehwish Rehman

Pakistani girl went to India