Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

محمد عامر نے ایک ہفتے کے دوران کتنی ٹی 20 لیگز کھیلیں

ٹی20 بلاسٹ، دی ہنڈریڈ اور گلوبل ٹی20 لیگز شامل ہیں
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2024 06:45pm

پاکستان کرکٹ ٹیم میں 4 سال بعد جگہ بنانے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک ہفتے کے دوران مختلف ممالک کی 3 ٹی20 لیگز میں حصہ لیا۔

ٹی20 ورلڈکپ کے فوری بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی20 بلاسٹ میں ڈربی شائر فالکنز کیلئے 5 پانچ میچز کھیلے، پھر انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کیلئے برمنگھم فینکس کی نمائندگی کی۔

اسکے امریکا کی میجر لیگ میں بھی محمد عامر نے ایک میچ کھیل ڈالا، جس میں انہوں نے محض دو اوورز کروائے۔

پیرس اولمپکس: پاکستانی سوئمرز کا سفر پہلے راونڈ میں ختم، دونوں اپنا ریکارڈ بھی بہتر نہ بنا سکے

دی ہنڈریڈ میں ایک میچ کے معاہدے کو مکمل کرنے کے بعد عامر نے وینکوور نائٹس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے کینیڈا میں موجود ہیں۔

’فکسر، فکسر، فکسر‘: بابر کے مداحوں نے عامر کا جینا دوبھر کردیا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان، بابراعظم سمیت دیگر کرکٹرز کو گلوبل ٹی20 لیگ کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ کھلاڑیوں کے ورک مینجمنٹ کو دیکھتے ہوئے انہیں محدود لیگز میں شرکت کی اجازت دے گا تاہم ابھی تک مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

بعدازاں پی سی بی نے 2024-25 کے مصروف شیڈول کے دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد تینوں کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار کیا۔

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team

Mohammad Amir

t20 cricket

t20 leagues