Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مساجد کے بجلی بل 50 فیصد تک معاف کیے جائیں، طاہر اشرفی

اگر کوئی مدرسہ دہشت گردی میں ملوث ہے تو ثبوت دیا جائے، خود تالا لگادوں گا، پریس کانفرنس
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2024 06:46pm

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں۔ اگرکوئی مدرسہ دہشت گردی میں ملوث ہے توثبوت پیش کیا جائے۔ اپنے ہاتھ سے تالا لگادوں گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ عزم استحکام نیا آپریشن نہیں۔ 5 اگست کو ملک بھرمیں یوم استحصالِ کشمیر منایا جائے گا۔ آئی پی پیز کے معاہدے پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔ مساجد کے بل 50 فیصد کی حد تک معاف کیے جائیں۔

مفتاح اسماعیل کا کےالیکٹرک کیخلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہماری ریڈ لائن ہمارا دین اور وطن ہے۔ دین اور وطن کی حرمت پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ 11 اگست کولاہورمیں کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر کے کشمیری اپنے بھائیوں کے لیے آواز نہیں اٹھا پارہے۔ پاکستان تمام سازشوں کا سامنا کر رہا ہے۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیر اور فلسطین بھی مضبوط ہوں گے۔ ہم اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ کشمیر اور فلسطین میں خون بہایا جارہا ہے۔

ایک سوال پر طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارے مدارس میں جدید علوم بھی پڑھائے جارہے ہیں۔ ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ عزم استحکام آپریشن سے ملک میں اتفاق اور رواداری پیدا ہوگی۔

اور سوال پر علامیہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مساجداورمدارس کے بلوں سے ٹیکس ختم کیے جائیں۔ بجلی کاٹ دی گئی تو مساجد اور مدارس سے مستفید ہونے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں :

علامہ طاہر اشرفی کا سوئیڈن کے سفیر کو پاکستان سے نکالنے کا مطالبہ

جی 20 ممالک مقبوضہ کشمیر کے اجلاس میں شرکت نہ کریں، طاہر اشرفی

عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کا معاملہ ہے، انتشار پھیلانے والوں کو روکاجائے، طاہر اشرفی

allama tahir ashrafi

POWER BILL FOR MASJIDS

READY TO IMPLEMENT REFORMS