Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرغستان کے صدر نے اپنی بھتیجی کے منگیتر کو جیل بھیج دیا

صدر کرغستان کی جانب سے بھتیجی اور اس کے منگیتر کو عالیشان تقریب کے انعقاد پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا
شائع 28 جولائ 2024 12:55pm
تصاویر بذریعہ: انسٹاگرام/ انٹرنیٹ
تصاویر بذریعہ: انسٹاگرام/ انٹرنیٹ

کرغستان میں صدر سادر جاپاروو کی جانب سے سابقہ مس کرغستان اور اپنی بھتیجی کے منگیتر کو جیل بھیج دیا گیا ہے، جبکہ خود بھتیجی کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر کرغستان کی بھتیجی لزت نورگوژیوا کی منگنی کی تقریب منعقد تھی، جس کے لیے لزت کے منگیتر نے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لزت اور ان کے منگیتر کی جانب سے عالیشان تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جو کہ کرغستان کے صدر کو ایک آنکھ نہ بھائی۔

ذرائع کے مطابق صدر کی جانب سے سرکاری اثر و رسوخ کا استعمال کرنے، سرکاری پراپرٹی کا استعمال کرنے اور پروپوزل پر شدید مذمت کی ہے۔

جبکہ واقعے کے 2 ہفتے گزرنے پر بھی لزت نورگوژیوا کی جانب سے معافی نہیں مانگی گئی جس پر صدر کرغستان نے بھتیجی کے منگیتر کو ڈرگس کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام

واضح رہے ان دنوں کرغستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی تھی، جس سے اب تک 20 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ شدید مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدر کرغستان کی جانب سے بھتیجی کو عالیشان تقریب منعقد کرنے پر اعتراض ہوا تھا۔

کرغزستان سے طلبہ کی ویڈیو وائرل: ’پاکستانی سفارتخانے کا یہ کہنا کہ ہم سب محفوظ ہیں درست نہیں‘

صدر کرغستان کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھتیجی کے منگیتر نے تقریب کا انعقاد محبت کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ مستقبل میں گرفتار سے بچنے کے لیے کیا۔

منگنی کی اس تقریب میں ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا تھا، جس کی فی گھنٹہ 1500 یورو جو کہ پاکستانی 4 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی۔

floods

Arrested

drugs

Landsliding

Kyrgyzstan

former pageant star

fiance