Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

بورے والا میں ٹیچر کے گھر پر حملہ، خواتین کو بالوں سے گھسیٹ کر تشدد کیا گیا

مکان کے تنازع پر حملہ با اثر افراد نے کیا، پولیس نے اب تک مقدمہ درج نہیں کیا، متاثرین کا شکوہ
شائع 28 جولائ 2024 12:30pm

جنوبی پنجاب کے علاقے بورے والا میں مکان کے تنازع پر با اثر ملزمان نے اسکول ٹیچر کے گھر پر حملہ کردیا۔ واقعے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔ ملزمان نے گھرمیں گھس کر خواتین پر تشدد کیا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کی فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان کے خلاف پولیس نے اب تک مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

ملزمان خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹے رہے۔ ملزمان نے خواتین کو زد و کوب بھی کیا۔

Borewala

TEACHER'S HOUSE ATTACKED

WOMEN THRASHED

CASE YET TO BE REGISTERED