Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

موزوں میں چھپا کر سعودی ریال سمگل کرتے ہوئے پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس گرفتار

خفیہ اطلاع پر کارروائی، جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کے علاوہ برطرف کیا جاسکتا ہے، ترجمان پی آئی اے
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2024 03:11pm

پی آئی اے کی ایک ایئر ہوسٹس کو سعودی عرب سے ایک لاکھ 40 ہزار ریال اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جرم ثابت ہونے پر اُسے برطرف کردیا جائے گا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار کی جانے والی ایئر ہوسٹس کو میجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس پر جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو کسٹم حکام نے بتایا کہ کرنسی اسمگل کرنے کی اطلاع ملتے ہی ایئر ہوسٹس کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایئر ہوسٹس نے سعودی کرنسی جرابوں اور زیرِجامہ میں چھپا رکھی تھی۔

وائرل ہونے والی وڈیو میں ایئر ہوسٹس کے قبضے سے کرنسی برآمد ہوتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔ کلکٹر کسٹمز علی عباس گردیزی کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

شک ہونے پر ایئر ہوسٹس کی تلاشی لی گئی۔ جرم ثابت ہونے پر اُسے قید اور جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ پی آئی اے نے محکمہ جاتی کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے بتایا کہ حراست میں لی جانے والی ایئر ہوسٹس لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 پر تعینات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ عملے کے ارکان بھی اُتنی رقم لے جاسکتے ہیں جتنی عام مسافر لے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا جا کر لاپتہ

پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پر گرفتار

پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پر گرفتار

PIA AIR HOSTESSEES

SAUDI RIAY SMUGGLING

HELD IN LAHORE

TO BE DISMISSED IF PROVED GUILTY

ARRESTED ON TIP