Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرمی کے ستائے تیاری کرلیں، ملک بھر میں مون سون بارشیں ہونے والی ہیں

محکمہ موسمیات نے کراچی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو نوید سنادی

عوام تیاری کرلیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ملک کے بالائی حصوں میں مون سون ہواؤں کی انٹری ہوگئی، بحیرہ عرب سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 29 اور 30 جولائی کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کردیا، موسلا دھار بارش سے ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا بھی اندیشہ ہے۔

آئندہ ہفتے ملک کے کن کن شہروں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں اور کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، شہر قائد میں کل سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ دن بھر مطلع مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں آج درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

سمندری ہوائیں بحال ہیں لیکن نمی کا تناسب زائد رہنے سے گرمی کی شدت ذیادہ محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اس وقت جنوب مغربی سمت سے 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

آج بھی رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش امکان ہے جبکہ پیر اور منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس دوران کچھ مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ اگلے کئی روز وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق پنجاب میں آج سے 31 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے 31 جولائی کے دوران بارش کے امکانات ہیں، راولپنڈی گجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں جبکہ کمشنرز، ڈی سیز، واسا، ریسکیو، سول ڈیفنس دیگر کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی عرفان کاٹھیا کہتے ہیں کہ 24 گھنٹے موسمی صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے جبکہ دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں آج بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں صبح سے آسمان پر بادلوں کا راج ہے، جس سے موسم بہتر ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے اور بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش، کئی علاقوں میں بجلی فراہمی معطل

پشاور، دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اس لیے پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سب سے کم مالم جبہ میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گی، ژوب ، موسیٰ خیل ، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی ،سبی، لسبیلہ ،آواران، خضداراور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور قلات میں 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ژوب میں درجہ حرارت 32، زیارت میں 28، سبی میں 45 تربت، نوکندی میں 44، جیونی میں 35 اور گوادر میں 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد

Met Office

Rain

moon soon

heavy rains

rainy weather

Rain prediction

moon soon rain

HEAVY RAINS EXPECTED

HEAVY RAINFALL