Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ری پبلک آف کوریا کے دستے کو شمالی کوریا کا بتانے پر اولمپکس انتظامیہ کو شرمندگی

جنوبی کوریا کی طرف سے شدید ردِعمل، اس حوالے سے منتظمین کو بریف کردیا گیا تھا۔
شائع 28 جولائ 2024 10:00am

پیرس اولمپکس میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ منتظمین کی غلطیوں کا سفر بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کو کل اُس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب جنوبی کوریا کے ایتھیلٹس کو شمالی کوریا کے ایتھلیٹس کہہ کر مخاطب کیا۔

جنوبی کوریا کا سرکاری نام ’ری پبلک آف کوریا‘ ہے۔ پیرس اولمپکس کے منتظمین شاید یہ سمجھے کہ یہ شمالی کوریا کا دستہ ہے۔ جب جنوبی کوریا کا دستہ گزر رہا تھا تب اعلان کیا گیا کہ شمالی کوریا کا دستہ گزر رہا ہے۔

جنوبی کوریا نے اس فاش غلطی پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ ردِعمل اس لیے سامنے آیا ہے کہ مقابلوں کے آغاز سے قبل اولمپکس کے منتظمین کو اس حوالے سے اچھی طرح بریفنگ دے دی گئی تھی۔ ۔۔۔۔۔

South Korea

North Korea

REPUBLIC OF KOREA

GOOF UP