Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

گڈز ٹرانسپورٹ کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹ نے 25 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کر رکھی تھی
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 11:38pm

وفاقی وزیراحسن اقبال کی صدرپاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نبیل محمود طارق سےملاقات ہوئی ۔ وفاقی وزیر نےٹرانسپورٹرزسے ہڑتال ختم کرنےکی درخواست کی۔ مطالبات تسلیم کرنےکی یقین دہانی پرصدر گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود طارق نےہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پنجاب حکومت اوروفاقی اداروں کے سربراہان سوموارکو ٹرانسپورٹرزکے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرزکےمطالبات کا فوری طور پرجائزہ لیں گے۔ ٹرانسپورٹرزکےساتھ کسی بھی جگہ زیادتی ہوئی تواسکےازالےکو یقینی بنائیں گے۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نبیل محمود طارق کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرزکبھی بھی ملکی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ وفاقی وزیراحسن اقبال کی مطالبات تسلیم کرنےکی یقین دہانی پرہڑتال ختم کر رہے ہیں۔

اتوار سےٹرانسپورٹرزسامان کی ترسیل کا عمل شروع کردیں گے۔ گڈزٹرانسپورٹ نے پچیس جولائی سےناجائز چالان اور ٹول ٹیکس میں اضافے کیخلاف ملک گیر ہڑتال کررکھی تھی.

ROADS AND TRANSPORT AUTHORITY