Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصدق ملک کو پریس کانفرنس کے دوران ایمرجنسی پیغام موصول، ویڈیو وائرل

فون لانے والے نے مصدق ملک کو میسج پڑھنے پر اصرار کیا
شائع 27 جولائ 2024 10:31pm
Musadik Malik received an emergency message during the press conference - Aaj News

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو پریس کانفرنس کے دوران ایمرجنسی پیغام موصول ہوا۔

پریس کانفرنس کے دوران فون لانے والے نے مصدق ملک کو میسج پڑھنے پر اصرار کیا، کہا کہ ایمرجنسی ہے۔

مصدق ملک نے فون لانے والے شخص سے مخاطب ہو کر فون اپنے ہاتھ میں تھاما اور موصول ہونے والا پیغام بہ غور پڑھا۔

چند سیکنڈ کے لئے وزیر پیٹرولیم کے چہرے کے تاثرات بندلے ، فون لانے والے شخص کوموبائل فون واپس دیا اور کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ کوئی ایمرجنسی نہیں ہے۔

Musadik Malik