Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

سائبر حملے سے محفوظ رہنے کیلئے سرکاری ملازمین کو اہم ہدایات جاری

نامعلوم نمبرز یا ای میلز سے موصول فائلز کو ڈاؤن لوڈ نہ کیا جائے، کابینہ ڈویژن
شائع 27 جولائ 2024 10:27pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کابینہ ڈویژن نے آئن لائن ہیکنگ کے خطرے کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو خبردار کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں ، ڈویژن اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق مراسلے میں نامعلوم نمبرز یا ای میلز سے موصول فائلز کو ڈاؤن لوڈ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شمالی کوریا کے ہیکرز نے روس کے میزائل ساز ادارے کو ہیک کیا

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے کہا ہے کہ مشکوک ای میلز اور واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے ہیکنگ کا الرٹ جاری کیا تھا، حملہ آور مختلف نمبرز کے ذریعے سرکاری افسران کو نشانہ بنارہے ہیں، افسر کی ڈیوائس تک رسائی کے لئے حملہ آور خاص فارمیٹ فائل بھیجتا ہے، سرکاری افسران ان نمبروں سے آنے والی کوئی بھی فائل ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

گرینڈ تھیفٹ آٹو کی لیک میں ملوث نوعمر ہیکر کو عدالت نے انوکھی قید سنا دی

کابینہ ڈویژن نے سرکاری افسران کیلئے مشکوک موبائل فون نمبر بھی جاری کردیے۔