Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دسمبر میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی، عمران خان اگلے وزیراعظم ہوں گے، اسد قیصر کا بڑا دعویٰ

نئے الیکشن کے بیان پرحافظ نعیم الرحمان سے بات کروں گا، اسد قیصر
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 10:07pm

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں کی اپنی بیویاں اور بچے انہیں پارلیمنٹیرین نہیں مانتے۔ یہ اسمبلی اجلاس بلالیں اور قرارداد پاس کردیں۔ن لیگ کے 17 ایم این ایز کےعلاوہ کسی کا ووٹ ہم تسلیم نہیں کریں گے۔

نجی چینل سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن کے بیان پرحافظ نعیم الرحمان سے بات کروں گا، عدالتوں نے جرات و بہادری دکھائی۔ امید ہے کہ عدالتیں جھوٹی اور جعلی نمائندوں سے ہماری جان چھڑائیں گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ یہ عوامی نمائندے نہیں ہیں، ہم انہیں تسلیم نہیں کریں گے، انھوں نے دعویٰ کیا کہ دسمبر میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

imran khan

Asad Qaiser

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)